اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے جنوب مشرق میں ترک حکومت نے سنی کرد نشین شہر دیاربکر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اس علاقہ میں پ ک ک نے سڑکیں بند کررکھی ہیں اور پ ک ک کی ترک فوج کے خلاف جوابی کارروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس علاقہ میں کل رات سے ترک فوج اور سنی کردوں کے درمیان لڑائی میں شدت آگئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169